بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پہلے پرانا پاکستان ٹھیک کریں، نیا بعد میں بنا لیں، شاہد آفریدی کا عمران خان کو مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وزیراعظم عمران خان کو آصف زرداری اور نواز شریف کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو عمران خان سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران بھائی جب وزیراعظم نہیں تھے تب وہ جو بات کرتے تھے ساری قوم کھڑی ہوجاتی تھی اب وہ وضاحتیں بہت دیتے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی کو چاہیے کہ اب وہ زرداری اور نواز شریف کو چھوڑدیں، 2 ڈھائی سال سے وہ جہاں جاتے ہیں ان ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔

سابق کپتان کاکہنا تھا کہ کہیں بھی کوئی افتتاح کرتے ہوئے میں نے ان کو جب بھی سنا ہے وہ زرداری نواز شریف ہی کہتے ہیں، پچھلی حکومتوں نے جو کچھ کیا آپ اسے چھوڑدیں، یہ دیکھیں کہ آپ کیا کررہے ہیں، اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے آپ کرکے دکھائیں اور آپ تبدیلی لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کے لیے ہم نے 2013 میں انہیں ووٹ دیا ہے وہ تبدیلی لے کر آئیں، جو پرانا پاکستان ہے اس کو ٹھیک کردی۔

Back to top button