بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات

مسئلہ کشمیر پر حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی اور صدر مملکت اور وزیراعظم کاصدر روحانی اور ایرانی قوم کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تہران میں صدارتی محل میں ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، برادر ملک ایران سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔

اس دوران پاکستان اور ایران برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف طریقہ ہائے کار پر بھی گفتگو کی گئی۔

صدر حسن روحانی نے تجارت اور بارڈر منیجمنٹ میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا۔

بعد ازاں شاہ محمود نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی جس میں عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Back to top button