بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہرارے میں ہوگا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی گزشتہ روز کردی گئی۔

ہرارے میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور زمبابوے کے شان ولیمز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

ذرائع کے مطابق سیریز میں پاکستان ٹیم منیجمنٹ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ بینچ اسٹرنتھ کو بھی موقع دینا چاہتی ہے، اس پلان کے تحت وسیم جونئیر اور دانش عزیز کو بھی چانس ملنے کی توقع ہے۔

شاہین آفریدی، محمد رضوان اور حسن علی کو بھی کسی میچ میں آرام کروایا جا سکتا ہے۔

Back to top button