بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی 20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی 20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برمنگھم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہو گا، ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور انگلینڈ بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، بارش کی وجہ سے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں ٹاس بھی نہ ہو سکا تھا۔

مزید پڑھیے  عمران خان ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور امریکا سے دوبارہ تعلقات استوار کیلئے کوشاں ہیں، امریکی جریدہ
Back to top button