بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اسلام آباد کلب میں اختیاری ٹریننگ سیشن، 12 کھلاڑیوں کی شرکت

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے اتوار کے روز اختیاری ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

اسلام آباد کلب میں منعقدہ دو گھنٹے کے تربیتی سیشن میں قومی اسکواڈ کے 12 کھلاڑی شریک ہوئے، جہاں بلے بازوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹس میں بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button