بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی

مسلمانوں کے لیے اچھی خبر، سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد بڑھا دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک میں مکہ کی گرینڈ مسجد میں آنے والے نمازیوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے اور اب 1 لاکھ افراد ویکسین لگوانے کے بعد مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادائیگی اور مسجد نبویﷺ کی زیارت کی اجازت صرف انہیں ملے گی جو کورونا ویکسین لگوائیں گے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے خواہش مند افراد کیلئے اہم اعلان کیا گیا تھا۔سعودی حکومت نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران صرف ان لوگوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی جو کورونا ویکسین لگوائیں گے۔

جبکہ مسجد نبویﷺ کی زیارت کیلئے بھی کورونا ویکسین لگوانا ہوگی۔ دونوں مقدس مقامات کی زیارت کے خواہش مند زائرین کو ویکسین لگوانے کے بعد باقاعدہ پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں داخلے سے قبل پرمٹ کی باقاعدہ تصدیق کی جائے گی۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ اگرچہ اس بار بھی کورونا کی وبا موجود ہے تاہم پچھلی بار کی طرح اس رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو عمرہ، زیارت اور عبادت کے لیے بند نہیں رکھا جائے گا۔

Back to top button