بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

پاکستان میں اب تک کتنے افراد کو ویکسین لگ چکی؟

پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 36ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداو شمار کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن 3اپریل سے جاری ہے، 65 سال اور زائد عمر کے افرادقریبی سینٹرسے ان اسپاٹ رجسٹریشن کراسکتےہیں۔

این سی او سی کے مطابق 60 سے 64 سال والے افراد رجسٹریشن کے بعد ویکسی نیشن کراسکتے ہیں جب کہ 50 سے 59 سال کی عمر کے افراد ویکسی نیشن کیلیے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے غیر ملکی شہریوں کی بھی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق غیر ملکی ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔

Back to top button