بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

11اپریل کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ منگل کو کرینگے، شفقت محمود

وزیرتعلیم شفقت محمود نے 11 اپریل کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلیں گے یا بند رہیں گے ، فیصلہ منگل کو کیا جائے گا، این سی اوسی نے 6 اپریل کو اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 11اپریل سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا پھر مزید بند رہیں گے اس کا فیصلہ منگل کو کیا جائے گا، این سی اوسی کا تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اجلاس چھ اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزراء تعلیم اور وزراء صحت شرکت کریں گے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
تعلیم اور صحت سے متعلق ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ سندھ میں بھی تعلیمی ادارے 2 ہفتے کیلئے بند کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

Back to top button