بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آسٹریلیا کے مشہور بیٹسمین نے بابر اعظم کی خامی بتا دی

دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے نام پاکستانی سٹار بیٹسمین بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہیں ۔ انھی ناموں میں سے ایک معروف آسٹریلین بلے باز ڈین جونز بھی ہیں ۔ ڈین جونز حالیہ پاکستان سپر لیگ PSL سیزن 5 میں بابر اعظم کی ٹیم کراچی کنگز کے کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں ۔ اس دوران انھوں نے بہت سی چیزوں میں بابر اعظم کی رہنمائی کی ۔

ڈین جونز کا کہنا ہے کہ ان کی بابر اعظم سے گفتگو بہت اہم رہی ۔ انھوں نے بابر اعظم کو بہت سے مفید مشورے بھی دیئے ۔ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ بابر اعظم تکنیکی اعتبار سے ایک مکمل بیٹسمین ہیں تاہم پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی دوسرا بیٹسمین مسلسل سکور نہیں بنا رہا ۔ ڈین جونز کہتے ہیں کہ جب بابر اعظم بیٹنگ کے لئے میدان میں اترے ہیں تو ہر کوئی ان کی بلے بازی دیکھنا چاہتا ہے ۔ تاہم ڈین جونز نے بابر اعظم کی ایک خامی کی بھی نشان دہی کی ہے ۔ ڈین جونز کہتے ہیں کہ بابر اعظم کو صرف ایک چیز بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور وہ ہے پاور ہٹنگ ۔ ڈین جونز سمجھتے ہیں کہ بابر اعظم کو T20 کرکٹ میں زیادہ جارحانہ مزاج اپناتے ہوئے اپنے چوکوں اور چھکوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا ۔
Web Desk

Leave a Reply

Back to top button