بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پولیس خدمت مرکز جوھر اباد کے ہیڈکانسٹیبل حبیب الرحمان کو تعریفی سند کی عطائیگی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پولیس خدمت مرکز جوھر اباد کے ہیڈکانسٹیبل حبیب الرحمان کو تعریفی سند کی عطائیگی۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباداور نیک تمناوں کا اظہار۔ کاتیمارتھل کے قابل فخر سپوت حوالدار حبیب الرحمان نے خدمت مرکز میں عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت ایمانداری سے کی جس سے محکمہ ء پولیس کے لیے باعث عزت بنا۔ ائی جی پنجاپ ڈاکٹر عثمان انور صاحب نے cc1 سرٹیفیکیٹ اور انعام سے نوازا۔ ایسے نوجوان محکمہء پولیس کے ماتھے کا جھومر ھوتے ھیں جوکہ علاقہ تھل کے لئے باعث فخر ھے۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے ہیڈکانسٹیبل حبیب الرحمان کی اس حسن کارکردگی پر مبارکباددی ہے اور ان کےلیے نیک خواہشات کااظہارکیاہے.

مزید پڑھیے  کورنگ نالے میں چار بچوں کو بچانے کیلئے کودنے والے محمود کی لاش مل گئی
Back to top button