بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان

ہنگامی امدادی ادارے نے منگل سے گرمی کی شدید لہر کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ادارے کی ایڈوائزری کے مطابق جمعرات سے رواں ماہ کی ستائیس تاریخ کو پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔گرمی کی شدید لہر اور صحت پر اس کے خطرناک اثرات کے تناظر میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیرضروری طور پر دھوپ میں نہ جانے کی تاکید کی گئی ہے۔

کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے مطابق اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کریں۔لائیو سٹاک مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مویشیوں کو شدید گرمی سے بچائیں۔

مزید پڑھیے  لازم ہے کہ عدالت عظمیٰ گورنر پنجاب معاملے کو ازخود دیکھے، عمران خان
Back to top button