بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کورنگ نالے میں چار بچوں کو بچانے کیلئے کودنے والے محمود کی لاش مل گئی

اسلام آباد کے کورنگ نالے میں چار بچوں کو بچانےکےلیے  سیلابی ریلے میں کودنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو اہل کار گزشتہ روز سے 45 سالہ محمود کی تلاش میں مصروف تھے، محمود قریبی گاؤں ماندلہ کا رہائشی تھا۔

محمود نے 4 بچوں کو سیلابی ریلے میں پھنسا دیکھ کر نالے میں چھلانگ لگائی تھی تاہم بھپرے ہوئے پانی میں وہ خود پر قابو نہ پاسکا اور ریلا اسے بہا کر لےگیا۔

نیوی، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے چاروں بچوں کو بچالیا تھا تاہم محمود لاپتہ ہوگیا تھا۔

ریسکیو 1122 مری کی ٹیم نے محمود کی لاش پانی سے نکال لی ہے جسے لواحقین کےحوالےکرنے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

Back to top button