بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران نیازی نے ہمیشہ بیان بازی کی ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے معاشی، سیاسی اور انتظامی چیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ہمیشہ صرف بیان بازی کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ قوم عمران خان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مایوس کن کارکردگی سے متعلق پوچھ رہی ہے۔ 

مزید پڑھیے  قومی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 50ارب 10کروڑ مانگ لئے
Back to top button