بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

لسی ہیٹ ویو سے مقابلہ کرنے کیلئے بہترین مشروب

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے جس کے سبب پاکستان سمیت دیگر ممالک اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ایسے میں دہی سے بنی ٹھنڈی تاثیر والی لسی ہیٹ ویو سے مقابلہ کرنے کیلئے بہترین مشروب ہے جس کے صحت پر بے شمار فوائد ہیں۔

پانی کی کمی کو دور کرے

کوئی نمکین تو کوئی میٹھی لسی پینے کا شوق رکھتا ہے، گرمیوں میں لسی آپ کے جسم کو پانی کی کمی سے بچاتی ہے اور یوں آپ لو لگنے سے بچ سکتے ہیں۔

ٹھنڈک کا احساس

لسی گرمی کے موسم میں ٹھنڈک اور تازگی کا احساس دیتی ہے جسے پینے سے فوری گرمی دور بھاگ جاتی ہے جب کہ گرمی سے ہونے والی تھکن اور بےچینی بھی دور ہوجاتی ہے۔

نظام ہاضمہ کو درست بنائے

دہی میں ایسے بیکٹریا موجود ہوتے ہیں جو ہمارے معدے اور نظام ہاضمہ کو درست رکھتے ہیں، اس کے ساتھ ہی یہ بیکٹریا قبض اور پیٹ کی خرابی سے بھی بچاتے ہیں۔

غذائی اجزاء سے بھرپور

دہی کئی ضروری غذائی اجزاء کا ایک اچھا ذریعہ ہے جس میں وٹامن بی 12، پروٹین اور کیلشیئم کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو ہمارے قوت مدافعت کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

مزید پڑھیے  گوشت سے پرہیز کرنے والوں میں ڈپریشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ، تحقیق
Back to top button