بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی

عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے اربوں ڈالر ملنے کے گرین سگنل ملنے کے بعد ملک بھر میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی۔

انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 4 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 222 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے17 روپے 94 پیسے کم ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر239 روپے 94 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکس چینج میں 603 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، 100 انڈیکس 42 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے  انٹربینک میں ڈالر، پائونڈ، یورو، ریال کی قدر میں کمی، اوپن مارکیٹ میں اضافہ
Back to top button