بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 856 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 24 منٹ کر کے ایس ای-100 انڈیکس 1.14 فیصد یا 856 پوائنٹس اضافے کے بعد 75 ہزار 970 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 75 ہزار 114 پر بند ہوا تھا۔

معاشی تجزیہ کاروں نے  بتایا کہ اسٹاک میں اضافہ آئی ایم ایف کی جانب سے اس بیان کے بعد ہوا کہ پاکستان کے لیے نئے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ’نمایاں پیش رفت‘ ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا یہ  کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور سعودی عرب کو ریکوڈیک کے حصص کی خبروں نے بھی مثبت کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ 15 مئی کو انڈیکس 565 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مزید پڑھیے  ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی، اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان
Back to top button