بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

اسلام آباد میں بین الاقوامی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی نمائش اور کانفرنس کا آغاز

او آئی سی کامسٹیک سیکرٹریٹ میں تین روزہ بین الاقوامی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی نمائش اور کانفرنس کا آج افتتاح کر دیا گیا۔

نمائش میں تقریباً 18 کمپنیاں، اسٹارٹ اپس، تحقیقی ادارے اور انکیوبیشن سینٹرز اپنی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

نمائش میں ٹروجن، کنیکٹیک، سپارکو، ایئر یونیورسٹی، نیکٹ، سیٹاڈل اور پاکستان ویکیوم سوسائٹی سمیت دیگر ادارے شریک ہیں۔

کانفرنس میں پاکستان، امریکہ، آذربائیجان اور سوڈان کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس کے مختلف سیشنز میں خلائی منڈیوں، چھوٹے سیٹلائٹ کی ٹیکنالوجی، چاند پر مشنز، سیٹلائٹ مواصلات، خلا میں انسانی صحت، زمین کے مشاہدے، جغرافیائی ڈیٹا کے لیے مشین لرننگ اور جدید ویکیوم سسٹمز سمیت مختلف موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button