
قومی
بحرین کے وزیر خارجہ کا دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن محمد ہمایوں کریم اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے مشرق وسطیٰ زاہد حسین نے ان کا استقبال کیا۔
بحرین کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔















