
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پوٹھوہار ریجن اور جنوب مشرقی سندھ میں شام یا رات کے اوقات میں بعض مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 24، لاہور اور کراچی میں 28، پشاور میں 26، کوئٹہ اور مظفرآباد میں 22، گلگت میں 15 جبکہ مری میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ شام اور رات کے اوقات میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔
سری نگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں صبح کا درجہ حرارت 17، جموں میں 25، لیہہ میں 11، جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔















