
قومی
سری لنکا کے وفد کا اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کا دورہ
سری لنکا کے ماہرین تعلیم، بدھ مت کے راہبوں، مذہبی رہنماؤں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر مشتمل بیس رکنی وفد نے آج اسلام آباد میں وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر سجاد حیدر خان اور ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک کمیونیکیشنز طارق وزیر نے وفد کو پاکستان کے شاندار ثقافتی اور مذہبی ورثے کے بارے میں بریفنگ دی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور سری لنکا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے سری لنکن مہمانوں کا پاکستان آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔















