
29اگست2026ء ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے بابائے حریت شہید سید علی شاہ گیلانی کو ان کی پانچویں برسی پر پُرنم آنکھوں خراج عقیدت ادا کرتے ہوۓ کہا کہ انھوں نے تادم آخر تحریک آزای کشمیر کے لۓ جو خدمات انجام دیں اُنہیں تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جاۓ گا۔ سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے اس موقعہ پر بابائے حریت کو یاد کرتے ہوۓ کہا کہ بھارت اور ریاستی قابض انتظامیہ نے بابائے حریت شہید سید علی گیلانی کو زیر عتاب لاکر جکھانے کی کوشش کی لیکن بزرگ رہنمإ نے جس استقامت اور بلند ہمتی کا مظاہرہ کیا۔ وہ قابل قدروستاٸش مثال ہے۔
سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے شہید قاٸد کے مشن آزادی کی خاطر اُن کے والہانہ لگاٶ اور بےمثال استقامت کو قابل تقلید قرار دیتے ہوۓ کہا کہ اُن کے آہنی عزاٸم کو توڑنے کےلۓ اُنہیں مسلسل پس زندان رکھا گیا۔ اُن کے خلاف NIA اور دیگر ایجنسیوں کو استعمال کیا گیا۔ اُنہیں مسلسل آٹھ سال تک نظربند رکھا گیا ۔ان کی جاٸدادسلب کی گئ اور اُن کےاہل خانہ کوزیرعتاب لایاگیا ۔لیکن اُن کے پاۓ استقامت میں زرہ بھی جُنبش نہ ہوٸی ۔اپنے بیان میں اُنھوں نےبابائے حریت شہید سید علی گیلانی کے تحریک آزادی کے لۓ اُن کی بیش قیمت خدمات کاذکر کرتے ہوۓ کہا کہ عمرکے آخری پڑاو پر اُنہیں اپنے عزیزورفقا ٕ سے ملنے بھی نہ دیاگیا, علاج معالجہ کی سہولیت سے محروم رکھاگیا اوروہ مسلسل نظربند رہنے کی وجہ سے کافی بیماررہنے لگے لیکن وہ ظلم وستم کے ان اوچھے ہتھکنڈوں باوجود اپنےقوم کی رہنماٸی کرتے رہے اور مصاٸب کامردانہ وار مقابلہ کیا ۔ سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے بابائے حریت شہید سید علی گیلانی کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ وہ جموں کشمیر کے عوام میں ہردلعزیز اور مقبول تھے ۔حتیٰ کہ بے شمار مجاہدین نے شہادت سے قبل اس بات کی وصیت کی تھی کہ اُن کا جنازہ سیدعلی گیلانی پڑھاۓ ۔سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے بابائے حریت شہید سید علی شاہ گیلانی کی سیاسی خدمات کے علاوہ ادبی خدمات کےلۓ ان کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ وہ ایک اعلیٰ پایہ کے قلم کارتھے اور ولر کنارے اور اقبال اورروح دین کاشناسا کے علاوہ درجنوں کتابوں کے مصنف تھے۔
اس موقع پر سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے بابائے حریت شہید سید علی شاہ گیلانی کے چھوڑے ہوۓ مشن کی تکمیل کےلۓ اپناعہد دہراتے ہوۓ کہا کہ نوجوان نسل کو بابائے حریت شہید سیدعلی شاہ گیلانی کے جہد مسلسل اور ان کی تحریک آزادی کی خاطر خدمات کو مدنظررکھتے ہوۓ اس ادھورے مشن کی تکمیل کے لۓ خود کو وقف کرناچاھۓ کیونکہ بابائے حریت شہید سیدعلی شاہ گیلانی ایک شخص اورایک کاروان کی حثییت سے تحریک آزادی کشمیر کے لۓ ایک عنوان بنیں رہیں گے ۔سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے ریاستی عوام سے اپیل کی کہ وہ بابائے حریت شہید سید علی شاہ گیلانی ٕ کو خراج عقیدت اداکرنے اور ان کے ایصال ثواب کے لۓ خصوصی مجالس کاانعقاد کریں۔
اس موقع پر سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے بابائے حریت شہید سید علی شاہ گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ ان کے درجات کی بلندی کے لۓ دعاکی۔













