
قومی
وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
وزیراعظم شہباز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پارٹی قیادت، بالخصوص محمد نواز شریف، اور پارٹی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
انہوں نے آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کے تسلسل کو بھی خوش آئند قرار دیا۔















