بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

شیخ تجمل الاسلام کی برسی کے موقع پر پیرعبدالصمد انقلابی کا شاندار خراجِ عقیدت

معروف کشمیری دانشور، تحریکِ آزادیِ کشمیر کے ممتاز رہنما اور کشمیر میڈیا سروس (KMS) کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ تجمل الاسلام کی برسی کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی کے مطابق، شیخ تجمل الاسلام ایک پیدائشی حریت پسند اور سچے دانشور تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی مظلوم کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی وکالت اور بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد میں وقف کر دی۔ انہوں نے صحافت کو بطور ہتھیار استعمال کیا اور کشمیر میڈیا سروس (KMS) کو ایک ایسا منظم اور فعال ادارہ بنایا جو دنیا بھر میں مقبوضہ جموں کشمیر کی حقیقی صورتحال کو اجاگر کرنے کا سب سے معتبر ذریعہ بن گیا۔

سینئرحریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے اس بات پر زور دیا کہ شیخ تجمل الاسلام کی وفات سے کشمیر کی تحریکِ آزادی میں جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے پُر کرنا آسان نہیں۔ ان کے افکار، تحریریں اور مشن آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعلِ راہ ہیں۔ مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مرحوم کو بہترین خراجِ عقیدت یہی ہے کہ ان کے مشن اور نظریے کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے اور کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیا جائے۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ شیخ تجمل الاسلام کا تعلق سرینگر سے تھا اور وہ طالب علمی کے دور میں اسلامی جمعیت طلبہ کشمیر کے ناظمِ اعلیٰ بھی رہے۔ وہ 5 ستمبر 2021 کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے اور ان کی نمازِ جنازہ بھی کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونئر جناب غلام محمد صفی کی امامت میں ادا کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button