
قومی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا علاقائی امن کے فروغ میں مکہ اتحاد کے کردار پر زور
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے مکہ اتحاد برائے دفاع کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں مکہ اتحاد برائے دفاع کے پہلے سیکریٹری جنرل، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعمان محمود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعمان محمود کو ان کی تقرری پر مبارک باد دی اور اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔















