بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

پاکستا ن اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکر ات کریں، عبدالصمد انقلابی

سری نگر(ITeA) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے محبوس سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت تنازعہ کشمیر کے مستقل حل کے لئے جراتمندانہ طور پر مذاکرات کا آغاز کریں، دو طرفہ مذاکرات میں کشمیری نمایندوں کو بھی شامل کیا جائے،تنازعہ کے حل کی کسی بھی سنجیدہ اور پرخلوص کوشش کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، باہمی اعتماد مستحکم ہونے تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا محبوس حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ تنازعہ کے حل کی کسی بھی سنجیدہ اور پرخلوص کوشش کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ دو طرفہ ملاقات میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ کشمیر کے بنیاد ی مسئلے پر بھی بات کی جائے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک جامع مذاکرات کا آغاز کریں گے ۔محبوس حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ حریت کانفرنس نے ہمیشہ دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کی حمایت کی ہے کیونکہ باہمی اعتماد مستحکم ہونے تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ مذاکرات میں کشمیری نمایندوں کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔
محبوس سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے مثال دی کہ اگر شدید کشیدگی کے باوجود امریکہ اور ایران مذاکرات کی میز پر آ سکتے ہیں، تو پاکستان اور انڈیا کیوں نہیں بیٹھ سکتے؟ محبوس پیر عبدالصمد انقلابی نے واضح کیا ہے کہ حریت کانفرنس ہمیشہ پرامن حل کے حامی رہی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ جنگوں اور طاقت کے استعمال سے صرف انسانی مصائب بڑھتے ہیں اور دیرپا امن کے لیے سیاسی مفاہمت ناگزیر ہے انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

محبوس سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ حریت قیادت اور ہزاروں کشمیری حریت پسند کارکن بھارت اور جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں سالہا سال سے غیر قانونی طور پر نظربند ہیں جنہیں بی جے پی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ محبوس عبدالصمد انقلابی نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ آگے آئے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور علاقے کے مظلوم عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں مدد کرے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button