
تجارت
وزیر خزانہ کا جی 24 کے اجتماعی اثر و رسوخ کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے G-24 کے اجتماعی اثر و رسوخ کو مضبوط بنانے اور ترقی پذیر معیشتوں کے مفادات کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ بنکاک میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر منعقدہ وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر خزانہ نے اس امر پر زور دیا کہ بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات کو چیلنجز کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے مشکل اصلاحات پر عمل پیرا ایسے ممالک کو بروقت معاونت فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو بیرونی حالات کے منفی اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے ایک جامع، مستحکم اور ترقی پر مبنی عالمی معاشی نظام کے قیام کیلئے رکن ممالک اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔














