بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

احسن اقبال کا نوجوانوں پر سوشل میڈیا پر جعلی خبروں، نفرت انگیز گفتگو سے دور رہنے پر زور

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی خبروں، نفرت انگیز گفتگو اور سیاسی تقسیم سے دور رہیں۔

انہوں نے آج نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات پھیلانے اور لوگوں کے ذہنوں کو متاثر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا غلط استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جعلی خبریں اور سیاسی تقسیم آج معاشروں کو درپیش بڑے چیلنجز میں شامل ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ معلومات کا تبادلہ کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں اور آن لائن نفرت اور توہین آمیز زبان سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button