بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

پیرعبدالصمد انقلابی کی تہاڑ جیل میں اسیر محمد یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالتی کارروائیوں کی شدید مذمت

کل جماعتی حریت کانفرنس (APHC) کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزاری جموں کشمیر کے سربراہ و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں اسیر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (JKLF) کے سربراہ محمد یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالتی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمات کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ یاسین ملک کو ایک سوچے سمجھے سیاسی ایجنڈے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے سینئرحریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں یاسین ملک نے سرینگر کی عدالت میں 25 صفحات پر مشتمل ایک تفصیلی حلف نامہ جمع کرایا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی نظام انصاف پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خلاف جاری تمام مقدمات کی مزید پیروی کرنے اور وکیل کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

یاسین ملک نے اپنے حلف نامے میں واضح کیا ہے کہ وہ کشمیر کے مقصد کے لیے سزائے موت بھی قبول کرنے کو تیار ہیں، لیکن جھوٹے الزامات کے تحت سزا پانے کا مطلب جرم تسلیم کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے سرلا بھٹ قتل کیس میں ملوث ہونے کے الزام کی بھی دوٹوک تردید کی ہے۔ حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و مجاہد ملت اور اسیرزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری حریت قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button