
پاکستان اور لیبیا کا دوطرفہ توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ریاض میں اہم رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جن کا مقصد تیل اور گیس کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔
لیبیا کے تیل و گیس کے وزیر سے ملاقات میں فریقین نے خام تیل کی درآمد اور توانائی کے شعبے میں دوطرفہ روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنی ریفائنریز کو لیبیا سے خام تیل کی درآمد کی ترغیب دے رہا ہے۔
اس موقع پر لیبیا کے وزیر تیل و گیس نے پاکستانی کمپنیوں کے لیے خام تیل کی فراہمی میں تعاون کا یقین دلایا۔
علی پرویز ملک نے قطر کے وزیر توانائی سے بھی ملاقات کی، جس میں ایل این جی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک وزیر توانائی نے بھی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا کہ ترک پیٹرولیم کا seismic بحری جہاز اگلے ماہ پاکستان پہنچے گا۔
یہ جہاز انڈس بیسن سے ڈیٹا اکٹھا کرے گا، جس سے سمندری حدود میں تیل اور گیس کی تلاش کے عمل کا آغاز ہوگا۔















