
قومی
امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے تعاون پر ایران کا اظہارِ تحسین
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔
انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے اس پر اظہارِ تشکر کیا۔
انہوں نے ایرانی عملے کے ارکان اور ماہی گیروں کی محفوظ اور ہموار وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اشتہار














