بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائیاں سکیورٹی فورسز کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ صلاحیتوں اور پختہ عزم کا واضح ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور دہشت گردی کے اس ناسور کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button