
قومی
اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری، سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری اور زرعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کے تصور کو آگے بڑھانے کی ضرورت اجاگر کی۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں جانب سے پائیدار امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔















