بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، بھارتی پراکسی تنظیم کے 8 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی دو کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 جون کو خاران ضلع میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے انتہائی مہارت اور درست حکمت عملی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندستان کے تین دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد دیگر کو زخمی کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز مستونگ ضلع میں بھی پیشگی انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی ایک آپریشن کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور ایک خودکش بمبار سمیت پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (IEDs) اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ "عزمِ استحکام” کے تحت ملک بھر سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button