بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق آرمی چیف عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) عبدالوحید کاکڑ، نشانِ امتیاز ملٹری کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ راولپنڈی کے آرمی ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ سول و عسکری حکام نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button