بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امن سازی کے بغیر امن قائم نہیں رہ سکتا، اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ امن سازی (Peacebuilding) کے بغیر امن قائم رکھنے کی کوششیں دیرپا نتائج نہیں دے سکتیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امن سازی اور پائیدار امن سے متعلق مباحثے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن فوج (Peacekeeping) سے امن سازی اور پھر قومی قیادت میں ترقی کے مرحلے تک کامیاب منتقلی کے لیے مضبوط سیاسی عزم، مناسب وسائل اور عالمی برادری کی مربوط معاونت ناگزیر ہے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پیس بلڈنگ کمیشن کے قیام کو بیس برس مکمل ہو چکے ہیں۔ اس کمیشن کا مقصد تنازعات سے متاثرہ ممالک کو امن کے استحکام اور دوبارہ بدامنی سے بچانے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں امن قائم رکھنے کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں جبکہ امن سازی کے امکانات بھی محدود دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وسائل کی قلت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث دستیاب وسائل پر مقابلہ بڑھ گیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے زور دیا کہ پائیدار امن کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عالمی برادری کو موج

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button