بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وزیراعظم ہاؤس میں ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش

وزیراعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا استقبال کیا۔وزیراعظم ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے وفاقی کابینہ کے ارکان کا تعارف ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے کرایا، جبکہ ایرانی صدر نے اپنے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے ارکان کا تعارف وزیراعظم پاکستان سے کروایا۔

تقریب کے دوران صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم ہاؤس میں یادگاری شجرکاری بھی کی اور ایک پودا لگایا۔ایرانی صدر کا یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دوران دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور اقتصادی و سفارتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button