بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

زیورخ ایئرپورٹ پر سوئس حکومت کے سینئر حکام اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم بٹ نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

دورۂ سوئٹزرلینڈ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برگن اسٹاک (Bürgenstock) میں ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ (Islamabad Memorandum of Understanding) کے نفاذ سے متعلق اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کی۔

اتوار کے روز ہونے والے ان اہم مذاکرات میں مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے اس دورے کو علاقائی اور بین الاقوامی سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد امن، استحکام اور تعمیری مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button