بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ازبک وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مبارکباد

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آج ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

گفتگو کے دوران ازبک وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے اس عمل میں ان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

بختیار سعیدوف نے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو قابلِ ستائش قرار دیا اور بین الاقوامی امن کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے قیام میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حاصل ہونے والی پیش رفت کو آئندہ مرحلے میں بھی جاری رکھا جائے گا، جس سے خطے اور اس سے باہر دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button