بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان امن کے فروغ کے لئے پرعزم ہے،یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان امن، علاقائی استحکام اور عالمگریت کے فروغ کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اسلام آباد میں بلجیم کے شاہی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین میں ایک قابل اعتماد شراکت دار اور دوست کے طور پر بلجیم کی قدر کرتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس فریم ورک کیلئے بلجیم کی حمایت کو بھی سراہتا ہے جس نے معاشی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر بلجیم کے شہزادہ Édouard de Ligne La Trémoille نے مشرق وسطی کے تنازع کے حل کے لیے امن مذاکرات کی غرض سے ثالثی میں پاکستان کے عظیم جرأت مندانہ کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button