
قومی
پاکستان اور کویت کے درمیان شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق
پاکستان اور کویت نے باہمی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمان المطیری کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
علی پرویز ملک نے حکومتِ کویت کا جہاز "خیرپور” کی بروقت سہولت کاری پر شکریہ ادا کیا، جو کویت سے پاکستان پینتالیس ہزار ٹن ڈیزل اور دس ہزار ٹن جیٹ ایندھن لے کر پہنچا۔
آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد خصوصی سہولت کاری کے ذریعے ایندھن کی ترسیل ممکن بنائی گئی۔ملاقات میں ریفائننگ کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں اور پاکستان میں کویت کی جانب سے اسٹریٹجک ذخیرہ گاہیں قائم کرنے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔















