
قومی
نائب وزیراعظم کا سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاحوں کی واپسی پر گفتگو
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے سنگاپور کے وزیر خارجہ VIVIANبالاکرشنن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اورسنگا پور کی سمندری حدود میں امریکی قبضے میں لیے گئے بحری جہازوں پرسوار گیارہ پاکستانی اور بیس ایرانی ملاحوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے سنگاپور سے تعاون کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سنگاپور کی طرف سے کئے جانے والے مدد اور تعاون کو سراہتے ہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے دفتر خارجہ اور متعلقہ حکام کے ذریعے امریکی حکام اور دیگر کے ساتھ قریبی رابطہ کر رہا ہے تاکہ ہمارے شہریوں کی حفاظت، بہبود اور جلد واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔















