
قومی
پاکستان اعلیٰ ترین جوہری تحفظ کے معیارات کا پابند ہے: صدر
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان جوہری تحفظ اور سلامتی کے اعلیٰ ترین معیارات پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔
بین الاقوامی یومِ چرنوبل سانحہ یادگار کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ان کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو فروغ دیں، حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنائیں اور چرنوبل سانحہ جیسے واقعات کے خطرات کو کم کریں۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جوہری تحفظ کے لیے مسلسل نظم و ضبط، مؤثر نگرانی اور خطرات کے بارے میں واضح آگاہی انتہائی ضروری ہے۔














