بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو اور گرین بس سروس بحال

اسلام آباد میں تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت دے دی گئی، فیض آباد کے سوا تمام بس اڈے بھی کھول دیے گئے۔اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا، اسلام آباد میں تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مال رات 8  بجے بند کر دیے جائیں گے۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق میڈیکل اسٹور، اسپتال ، پیٹرول پمپ اور دودھ دہی کی دکانیں پابندی سے مستثنا ہیں، تمام ریسٹورنٹ ، فوڈ آوٹ لیٹ اور تندور 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے ہائیکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا۔راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیےگئے،راولپنڈی اسلام آباد میٹرو اور گرین بس سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button