بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مناسب تاریخ پر دورہ کروں گا، آصف زرداری کا چینی صدر کو جذبہ خیرسگالی کے پیغام پر شکریہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی جانب سے خیرسگالی پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین کی قیادت اور عوام کی جانب سے صحتیابی کے پیغامات سے متاثر ہوا، مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، آہنی بندھن کو مزید تقویت ملے گی۔چینی صدر نے 3 نومبر کے خط میں صدر زرداری کے زخمی ہونے پر اظہار تشویش کیا تھا، چینی صدر نے آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔شی جن پنگ نے خط میں صدر زرداری کو دورہ چین کی گرمجوشی سےدعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button