گزشتہ سات برس سے ادبی منظر نامے سے دور رہا؛ الف اردو کے چیئرمین و معروف شاعر ڈاکٹر وقار خان کی میڈیا سے گفتگو
گزشتہ سات برس سے ادبی منظر نامے سے دور رہا ہوں اس کی کچھ وجوہات تھیں۔ اب کچھ قریبی دوستوں کے پرزور اسرار پر دوبارہ سے ادبی سرگرمیاں کا آغاز الف اردو کے قیام اور اس کے زیر اہتمام سرگودھا میں پہلے عشق آباد مشاعرے سے کرنے جا رہا ہوں امید کرتا ہوں کہ سنجیدہ ادبی حلقہ مثبت سوچ سے ہمارے ساتھ تعاون کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار الف اردو کے چیئرمین معروف شاعر ڈاکٹر وقار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا سرگودھا میں مشاعرہ کی روایت بہت توانا ہے ماضی میں یہاں بہت بہترین مشاعرے ہوتے رہے ہیں انور گوئیندی کے کامران مشاعروں کا تذکرہ بھی اکثر سننے کو ملتا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں بڑے شاندار مشاعروں کا انعقاد کیا۔
الف اردو ایک نئی ادبی و تقریباتی صبح کا آغاز کرے گی جو سرگودھا کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رہے گی عشق آباد کے بعد اگلا مشاعرہ مارچ میں جشن بہاراں کے عنوان سے ہوگا اس میں بھی کوشش ہوگی کہ ملک کے دوسرے شہروں سے بہترین شعراء کو مدعو کیا جائے اور سرگودھا کے باذوق سامعین کو موقع ملے کہ وہ اچھے شعراء کو سن سکیں۔