بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

معروف پاکستانی اردو شاعر سلیمان جاذب کا اعزاز، عربی شاعری کا اردو میں ترجمہ کر دیا

تقریب کا انعقاد The Poetic Heartدبئی نے کیا جس میں متحدہ عرب امارات، کینیڈا ، جاپان ، ایران ، ہندوستان ، الجزائر ، اردن اور ارجنٹائن سے شعرا نے شرکت کی ۔ سلیمان جاذب نے بطور اردو شاعر پاکستان کی نمائندگی کی۔ کتاب کی ورچوئل رونمائی دبئی میں کی گئی۔

سلیمان جاذب متحدہ عرب امارات میں مقیم معروف پاکستانی شاعر ہیں اور ادبی حوالوں سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

سلیمان جاذب نے دبئی کے مقامی عربی شاعر ڈاکٹر شہاب غانم کی کتاب ”امواج “ کا اردو میں ترجمہ کیا جسے حال ہی میں عزمی پبلشر لاہور نے شائع کی۔

The Poetic Heart نے تقریب رونمائی کا خصوصی انتظام کیا جس میں سلیمان جاذب نے اردو ، عربی اور انگلش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عربی شاعری کا اردو میں ترجمہ ایک بہترین تجربہ رہا اور مستقبل میں مزید تراجم کرنے کا ارادہ ہے تا کہ اردو ادب میں عربی شاعری مقبول ہو۔

ڈاکٹر شہاب غانم نے اردو میں ترجمہ کرنے پر سلیمان جاذب کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ میرے لئے اعزاز ہے کہ میری شاعری کا اردو میں ترجمہ کیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

سلیمان جاذب نے اردو میں اپنی شاعری بھی پیش کی جس کا انگریزی ترجمہ بھی ساتھ پیش کیا گیا۔

Back to top button