بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ڈائمنڈز ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپئن شپ ، ارشد ندیم وکٹری سٹینڈ تک پہنچنے میں میں ناکام

پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم پیرس میں ہونے والی ڈائمنڈز ٹریک اینڈ فیلڈ لیگ کے جیولن تھرو کے ایونٹ میں وکٹری سٹینڈ تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں اور 84.21 میٹر تک جیولن پھینک کر چوتھی پوزیشن حاصل کرسکے، تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم جو ایونٹ میں شرکت کیلئے ایک روز قبل ہی پیرس پہنچے تھے نے اچھا مقابلہ کیا اور تین تھرو تک وہ تیسری پوزیشن پر قائم رہےجس سے میڈل کی کی امید ہوئی مگر چیک ریپبلک کے جیکب واڈلیکجیک جو ٹوکیو اولمپکس 2020ء میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں نے 85.04 میٹر فاصلے پر جیولن پھینک کر ارشد ندیم کی جیت کی امیدوں کوختم کردیا۔ ایونٹ میں طلائی تمغہ جرمنی کے جولین ویبر نے حاصل کیا جنہوں نے 85.91 میٹر دوری پر جیولن پھینکا، جولین یورپی گیمز کے چیمپئن بھی ہیں، ایونٹ میں چاندی کا تمغہ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے جیتا، اینڈرسن پیٹرز دو بار کے عالمی چیمپئن بھی ہیں۔

 

اشتہار
Back to top button