
غوث زماں پیر سید عبداللہ شاہ ہمدانی کے 129 ویں سالانہ عر س کی تین روزہ تقریبا ت اختتام پذیر
خطہ پوٹھوہار کی علمی و روحانی درگاہ آستانہ عالیہ حسینیہ ہمدانیہ بھنگالی شریف میں حضرت امیر کبیر علی ولی ہمدانی، حضرت پیر سید امام علی شاہ ہمدانی ، غوث زماں پیر سید عبداللہ شاہ ہمدانی کے 129 ویں سالانہ عر س کی تین روزہ تقریبا ت اختتام پذیر ہو گئیں عرس کی تقریبات سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی صاحب کی زیر صدارت اور چئیرمین تحریک فکر اسلام و سرپرست اعلی بھنگالی شریف دربار پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی کی زیر نگرانی جاری رہیں
صاحبزادہ سید اسداللہ شاہ ہمدانی، صاحبزادہ سید وجاہت علی شاہ ہمدانی ، صاحبزادہ سید راحت علی امام شاہ ہمدانی ، صاحبزادہ سید شجاع محمد شاہ ہمدانی خصوصی طور پر شریک رہے تقریبات میں ملک کے طول و عرض سے مریدین و متعلقین سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اختتامی نشست اتوار کے روز منعقد ہوئی جس میں صدارتی خطبہ دیتے ہوئے پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے کہا کہ ختم نبوت کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا رسول اللہ ﷺ کی ختم نبوت کا انکاری دائرہ اسلام سے خارج ہے
پوری امت اس مسئلہ پر متحد ہے قادیانی اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہیں قوم نے مہنگائی اور بجلی کے ہوشربا بل برداشت کر لئے مگر نبیﷺ کی عزت و ناموس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگاقوم کو مسائل میں الجھا کر ختم بنوت کے مشن سے دور کیا جارہا ہے بر صغیر میں اسلام اولیاء اللہ کی کاوشوں سے پھیلا اللہ کا ولی اپنے کردار سے تبلیغ کرتا ہے بھنگالی شریف سے ہمیشہ اتحاد اور پیار و محبت کی درس ملا،تقسیم والے نہیں بلکہ دلوں کو ملانے والے لوگ ہیں تا حیات حضورﷺ کی ختم نبوت پر پہرہ دیں گے
حضور غوث زماں پیر سید عبد اللہ شاہ ہمدانی رحمتہ اللہ علیہ کی پوری زندگی اتباع رسول میں گزری آپ کی نظر نے لوگوں کی زندگیاں بدل دیں اولیاء اللہ روشنیوں کے مینارے ہیں ہمیں کسی سے حب الوطنی کاسرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہمارے مریدوں کے سینوں پر نشان حیدر سجے ہوئے ہیں آخر میں پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے عالم اسلام بالخصوس فلسطین ، کشمیر اور ملک پاکستان کے لئے خصوصی دعا کروائی عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات نظر آئے زائرین کی رہائش کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا ہفتہ کی رات عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی