بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

حیدر آباد گیس سلنڈر دھماکے کے جاں بحق افرا کی تعداد 23 ہو گئی

 حیدر آباد گیس سلنڈر دھماکے کے مزید5 زخمی دم توڑ گئے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق پریٹ آباد میں گیس سلنڈردھماکے کے مزید 5 زخمی انتقال کرگئے جس کے بعد واقعہ میں جاں بحق افرادکی تعداد 23 ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ گیس سلنڈرکی دکان میں دھماکے سے 62 افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ آگ کے باعث متعدد  افراد بھی جھلس گئے تھے۔

مزید پڑھیے  کار پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
Back to top button