بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا پلان تیار

اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 29فروری کو وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا، ذرائع

وفاقی حکومت نے بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا پلان بنا لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پٹرول ساڑھے 4 روپے جبکہ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 2 روپے 92 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 29فروری کو وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا۔ وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کریں گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15مارچ تک لاگو ہوں گی۔

مزید پڑھیے  گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
Back to top button